اہم خبریں

محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات، بڑی پیش رفت متوقع

محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات، بڑی پیش رفت متوقع

پشاور ( اے بی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، جہاں گورنر ہاؤس میں ان کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار صرف اور صرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ہیں، جبکہ مذاکرات اب ختم ہوگئے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ ایک بھی جان گئی تو سہیل آفریدی ذمہ دار ہوں گے۔ ان کے مطابق معاہدے میں چار مرتبہ تبدیلیاں کی گئیں، حالانکہ معاہدہ تیار تھا اور 99 فیصد نکات پر اتفاق ہوچکا تھا۔


وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر مملکت کو معاہدہ دکھا کر واپس آیا تو سہیل آفریدی نے اس میں تبدیلی کروادی۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر فیصلے سہیل آفریدی نے ہی کرنے تھے تو انہیں خود آکر مذاکرات میں بیٹھنا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں‌:مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟ اسد قیصر نے اندر کی کہانی سے پردہ اٹھا دیا

متعلقہ خبریں