اہم خبریں

مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟ اسد قیصر نے اندر کی کہانی سے پردہ اٹھا دیا

مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟ اسد قیصر نے اندر کی کہانی سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی کو قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی کو معاہدے کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، جبکہ اپوزیشن کا بنیادی مطالبہ سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دینا ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی جائے گی تو مشاورت کیسے ہوگی؟ ان کے مطابق سیاسی جماعتوں کی قیادت اہم معاملات پر اپنی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہر معاملہ نواز شریف یا شہباز شریف سے پوچھتی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی اہم معاملات پر بلاول بھٹو زرداری یا آصف علی زرداری سے مشاورت کرتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق اور صوبے کے درمیان مؤثر مشاورت پر زور دیا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 72 گھنٹوں کے اندر وفاق اور صوبائی حکومت کا اجلاس منعقد کیا جائے اور امن و امان کے لیے جامع اور متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس لائحہ عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور متعلقہ فریقین کو شامل کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں‌:حکومت اور اپوزیشن مذاکرات میں ڈیڈلاک، سلمان اکرم راجا نے بڑی وجہ بتادی

متعلقہ خبریں