اہم خبریں

جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد(اے بی این نیوز) ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

جیٹ فیول کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 329 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول 2 روپے 10 پیسےفی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے ہوگئی ہے۔
مزیدپڑھیں: وزیراعظم کی نواز شریف سے اہم ملاقات،لانگ مارچ کے حوالے سے بات چیت

متعلقہ خبریں