اہم خبریں

کرکٹر محمد رضوان کی بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) کرکٹر محمد رضوان نے بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں کو اس وقت تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے۔

کرکٹر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میری اس وقت دعائیں بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ ہیں جو ہمت کے ساتھ حالات کا مقابلہکر رہے ہیں۔ کرکٹر محمد رضوان نے درخواست کی کہ ہمارے بہن بھائیوں کیلئے اس چیلنج میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار،25اگست 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں