اہم خبریں

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش،عوام کے لیے بڑی خبر

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش،عوام کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے اور تنازعات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مصالحانہ کردار ادا کرنے کے لیے پیش کی گئی شرائط سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کردیا گیا ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام بھی وزیراعظم تک پہنچا دیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ متوقع ہے۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں ملاقات کے لیے آنے والے حکومتی وفد کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:کہیں موسم خشک تو کہیں بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

متعلقہ خبریں