کراچی (اے بی این نیوز) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے 3 لاکھ 72 ہزار 973 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 125 ڈالر کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 120 روپے کمی سے 6 ہزار 368 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی 103 روپے کمی سے 5 ہزار 459 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1.20 ڈالر کمی سے 58.90 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
مزید پڑھیں:اسپنر سعدیہ اقبال کی گھٹنے کی سرجری کامیاب، کرکٹ میں واپسی سے متعلق اہم خبر















