اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی کامیاب سرجری ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی سرجری مقامی ہسپتال میں کی گئی۔ وہ کچھ عرصے سے گھٹنے میں تکلیف محسوس کر رہی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدیہ اقبال ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق ری ہیب کے عمل سے گزریں گی، جبکہ انہیں مکمل ایکشن میں واپس آنے کے لیے تقریباً تین ماہ لگ سکتے ہیں۔
سعدیہ اقبال کی صحت یابی کے بعد ان کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی ہدایات اور ری ہیب کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی سے مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، حکومتی پیشکش پر بڑی پیش رفت















