اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ کس کے اشارے پر چینی سرمایہ کاری ضائع کررہے ہیں؟ امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ نہیں ریابلکہ اس کا خالق ہے۔
عالمی قوتیں ہماری مذہبی شناخت ختم کرنا چاہتی ہیں۔
عالمی قوتیں معاشی جنگ پاکستانی سرزمین پر لڑنا چاہتی ہیں۔ آج چین اور سعودی عرب ہم پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ ملک میں یہ بداعتمادی کیوں پیدا ہوئی؟ بلوچستان اور خیبرپختونخوا دنیا کے دولت مند علاقے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ ان کی دولت پر قبضہ کس کا ہے؟ عوامی حق پر قبضے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی۔ حکمران سن لیں عوام مطمئن نہیں،اس طرح معاملات نہیں چلیں گے۔
مزید پڑھیں :لاپتہ 3کوہ پیماؤں کی لاشیں 9سال بعد مل گئیں