اہم خبریں

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر منطقی اور سمجھ سے بالاتر ہے،اسفندیار ولی

پشاور( اے بی این نیوز    )اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ جذبات پر مبنی فیصلوں کے نتائج کسی بھی صورت سود مند نہیں ہوتے۔
ماضی میں ہم اس قسم کے جذباتی فیصلوں کے نتائج دیکھ چکے ہیں۔
ماضی کے غلط فیصلوں کے اثرات آج تک سیاست پر نمایاں ہیں۔ سیاست میں ذاتی خواہشات اور جذبات پر قابو پانا اصل امتحان ہوتا ہے۔
جمہوریت اور سیاسی عمل کی مضبوطی کیلئے غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔
پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر منطقی اور سمجھ سے بالاتر ہے۔ اے این پی پر پابندی کی صورت میں ہم ان فیصلوں کا سامنا کرچکے ہیں۔
حکومت کا فیصلہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی رویوں کو پروان چڑھائے گا۔ تمام ادارےآئینی دائرہ اختیار تک محدود ہونگے تو مسائل کا حل ممکن ہے۔

مزید پڑھیں :مجوزہ ایڈہاک ججز مثبت مثال قائم کرنا چاہتے ہیں تو پیشکش کو مسترد کر دینا چاہیے، عمر ایوب

متعلقہ خبریں