پشاور ( اے بی این نیوز ) سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے۔
فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کیساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے۔ میڈیا سےگفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کیلئے پیشرفت مفید ثابت ہو۔
جےیوآئی بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اف پاکستان کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے ائینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں۔ تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
جہاں تک نظرثانی اپیل کی کا تعلق ہے جمعیت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی۔ تاہم جمعیت علماء اسلام کے وہ بعض افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں وہ انفرادی طور پر ہم ان کو اپیل کے حق کے استعمال سے نہیں روک سکیں گے۔ یہ ان کا حق ہوگا لیکن بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، پی ٹی آئی کی جیت، مخصوص نشستوں کیلئے اہل، عمران خان نے شکرانے کے نفل ادا کئے