اہم خبریں

حکومت نے2020-21 تک بے روزگاری سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )حکومت نے2020-21 تک کی بے روزگاری سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے ۔ ملک میں2020-21 میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر6.3 فیصد پر آگئی۔ جاری اکنامک سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں2018-19 میں بےروزگاری کی شرح 6.9 فیصد تھی۔

بے روزگاری کی شرح 2017-18 میں5.8 فیصد تھی ۔ ملک میں لیبرفورس کی تعداد 7کروڑ17لاکھ60 ہزار ہے۔ ملک میں لیبر فورس کے تحت 45لاکھ51ہزار لوگ بے روزگار ہیں۔ لیبرفورس کے تحت 6 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار لوگ بر سر روزگار ہیں۔

مزید پڑھیں :مارچ2024تک سرکاری قرض 67ہزار525ارب روپےپر پہنچ گیا،اکنامک سروے

متعلقہ خبریں