اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اکنامک سروے کے مطابق مارچ2024تک سرکاری قرض 67ہزار525ارب روپےپر پہنچ گیا۔ رواں مالی سال 9 ماہ میں قرضوں میں4ہزار644ارب روپےکا اضافہ ہوا۔ مارچ2024 تک مقامی قرض کا حجم43 ہزار432ارب روپے رہا۔ اسی عرصے تک بیرونی قرضہ 24ہزار93ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال 9 ماہ میں غیر ملکی قرض میں22ارب روپے کااضافہ ہوا۔ حکومت نے21-2020تک کی بیروزگاری سےمتعلق اعدادوشمار جاری کردیے۔ ملک میں21-2020میں بیروزگاری کی شر ح کم ہوکر6.3فیصدپرآگئی۔ ملک میں19-2018میں بیروزگاری کی شر ح6.9فیصدتھی۔
بیروزگاری کی شرح2017-18میں5.8فیصدتھی۔ ملک میں لیبرفورس کی تعداد 7کروڑ17لاکھ60 ہزار ہے۔ ملک میں لیبر فورس کے تحت 45لاکھ51ہزار لوگ بے روزگار ہیں۔
لیبرفورس کے تحت 6 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار لوگ بر سر روزگار ہیں۔
مزید پڑھیں : پاکستان کے خلاف کینیڈا کی آدھی ٹیم 54 رنز پر پویلین واپس















