فیصل آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثنااللہکا کہنا تھا کہ محسن نقوی، فیصل واوڈا اور انوارالحق کاکڑ کا تعلق ایک ہی قبیلے سے ہے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی جو نیا عہدہ چاہیں لے سکتے ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ان تینوں کا کزن کہہ سکتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مشکل حالات میں نواز شریف کی رہنمائی کی ضرورت ہے، ملک میں سیاسی صورتحال اچھی نہیں ، 8 فروری کے انتخابات کے بعد بھی سیاسی استحکام نہیں مل سکا، کچھ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں مراعات بھی لے رہی ہیں اور سیاسی عدم استحکام بھی پیداکر رہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نوجوانوں کیساتھ عید گزارنے شمالی وزیرستان پہنچ گئے
انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ملک معاشی دلدل میں دھنس چکا ہے، پارٹی کے ساتھ اختلافات کا تاثر اور اندازے بالکل غلط ہیں، تمام پارٹی اجلاسوں میں شامل رہا ہر سیاسی جماعت میں مختلف نقطہ نظر ہوتے ہیں، ہر کسی کو حق ہے کواپنا نقطہ نظر پیش کرے، ۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا رول دنیا میں نہ کہیں ختم ہوا نہ ہوگا
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ 2010 میں جو تھی 2018 میں نہ تھی جو تب تھی اب نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ لیڈر شپ انتہائی دیانتدار اور آزادجن کے کوئی ذاتی مفادات نہیں ، سب کی کوشش اور خواہش سیاسی استحکام جس کیلئے سیاسی قیادت کو کردار ادا کرنا ہوگا،
صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے کسی جماعت کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک سیاسی جماعت یہ رویہ اپنائے ہوئے ہے اس کا لیڈر اپنی جماعت کے لوگوں کی بھی نہیں سنتا، اس انتخابات کے بعد اگر وہ حکومت بنانا چاہتے تو بنا سکتے تھے، ایسی سیاسی قوت جب تک موجود رہے گی ملک مستحکم نہیں ہو سکتا۔