اہم خبریں

امریکی صدر نے خط میںوزیراعظم کو مبارک باد نہیں دی،اسد قیصر

صوابی(نیوزڈیسک)سینئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عدالتوں سے ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت کو کسی صورت چلنے نہیں دیں گے۔

پیر کو یہ بات سینئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں‌نے کہاکہ الیکشن میں تحریکِ انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، امریکا کے صدر نے خط میں ان کو مبارک باد نہیں دی۔ اس طرح کی حکومت کبھی نہیں چلے گی، یہ حکومت زیادہ سے زیادہ 6 مہینے بھی چلی تو بڑی بات ہو گی۔

مزیدپڑھیں:جسٹس(ر) تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چھیننے کے لیے ہر حربہ اور ہر طریقہ استعمال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں