اہم خبریں

عطاتارڑ کا ایک با ر پھر پیپلزپارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی پی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرکے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا۔بلاول لاہور میں تیسرے نمبر کے امیدوار ہیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں انٹری چاہتی ہے۔

اتوار کولاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے، کامیابی عوام کے ساتھ مہم چلانے سے ملتی ہے۔

مزیدپڑھیں:کراچی میں کچھ کیانہیں لاہورمیں الیکشن لڑنے آگئے،عطاتارڑ

رہنما مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا کہ ہم ہر جگہ جلسے کررہے ہیں اور ہر جگہ موجود ہیں، لاہور میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک نہیں،
انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی نے 50 سے 60ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے، پیپلز پارٹی کے دفتر سے نوٹ گننے والی مشین ملی۔

متعلقہ خبریں