اہم خبریں

سندھ میں تبدیلی آرہی ہے،فاروق ستار

کراچی ( اے بی این نیوز   )فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج کاجلسہ ثابت کررہا ہےسندھ میں تبدیلی آرہی ہے،آج کے جلسے میں لاکھوں کی تعدادمیں لوگ موجودہیں،ایم کیوایم ون ڈے میچ کھیل کرمخالفین کوفارغ کردیتی ہے،آج عوام نےٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کرسندھ سے بدترین حکومت کاخاتمہ کردیا،سندھ کے15سالہ دورمیں ظلم کےکئی ریکارڈتوڑےگئے،آج کاجلسہ پیغام ہے بدترین حکمرانوں سےعوام کی جان چھوٹنےوالی ہے،نسرین جلیل نے کہا کہ 8 فروری کو پتنگ پر مہر لگاکر ایم کیو ایم کے امیدواروں کو جتوائیں ،ہم نے 20 لاکھ جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان بنایا ،سندھ کے علاوہ پاکستان کے کسی صوبے میں شہری اور دیہی تقسیم نہیں،ہم نے پاکستان بنایا تھا، ہم ہی پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے،پٹی کنونیرانیس قائم خانی نے کہا کہ آج جلسہ نہیں بلکہ ریفرنڈم ہے ،آج کراچی والوں نے فیصلہ دے دیا۔

متعلقہ خبریں