اہم خبریں

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے فیصلہ سے راشد خان بھی ناخوش ،بِگ بیش نہ کھیلنے کا اعلان

کابل(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی بورڈ کے فیصلہ سے افغانستان کے کپتان کرکٹر راشد خان بھی ناخوش بِگ بیش نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں افغانستان کے کپتان کرکٹر راشد خان نے کہا کہ مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے اور ہم نے عالمی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں،کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے نے ہمیں پیچھے دھکیل دیا ہے، کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے ،اگر افغاستان کے خلاف کھیلنا آسٹریلیا کو بے سکون کر رہا ہے تو میں بی بی ایل میں اپنی موجودگی سے کسی کو بے سکون نہیں کرنا چاہتا ۔

متعلقہ خبریں