سڈنی(نیوزڈسک) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے نے کہا کہ طالبان نے خواتین کے حقوق سلب کیے اس لیے آسٹریلیاافغانستان سیریز کھیلنے سے دستبردار ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے نے افغانستان کیخلاف سیریز سے دستبرداری کے معاملے پر بیان جاری کردیا اس کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بڑی چیلنجنگ اور افسوسناک صورتحال ہے، ہم نے دستبرداری کے فیصلے کو ہلکا نہیں لیا اس پر حکومت سے تفصیلی مشاورت کی ہم سیریز کھیلنے کے لیے پر امید تھے طالبان کے خواتین کے حوالے سے فیصلوں کی وجہ سے ہمیں دستبرداری کا فیصلہ کرنا پڑا۔














