غلط فیصلہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کب ہوگی،ن لیگ کو ملنے والی معافیا‌ں سب کو ملنی چاہیے ، فیصل واو ڈا

کراچی (نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا وہ کیسے ٹھیک کرسکتے ہیں، عدالتی نظام نے بتا دیا ہے کہ ہوا کا رخ کس طرف ہے، جس طرح ن لیگ کو معافی مل رہی ہے ایسے سب کو ملنی چاہئیں۔ میدان خالی ہے لیکن ن لیگ پھر بھی چوتھے نمبر پرہے تو کیا کرسکتا ہوں؟ اگر کوئی معجزہ ہوگیا تو حکومت 2سال چلے گی،سابق وفاقی وزیرنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی الیکشن کا سوال کریں گے تو میں پی آئی اے کی مثال دوں گا، مسائل ہیں لیکن الیکشن سے متعلق فیصلہ عدالت نے کرنا ہے جسے سب کو تسلیم کرنا ہے، عدالت نے رات گئے پارلیمنٹ کو پابند کیا اور تحریک عدم اعتماد منظور ہوئی، عدالت نے پابند کیا تو پی ٹی آئی کی حکومت گر گئی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک ایماندار شخص ہیں ، پتا نہیں ہم کس طرف جارہے ہیں، جو انتشار ملک میں دیکھ رہے تھے اب وہ انصاف کے نظام تک پہنچ گیا ہے، عدالتی نظام نے بتا دیا ہے کہ ہوا کا رخ کس طرف ہے، میدان خالی ہے ن لیگ پھر بھی چوتھے نمبر پر آرہی ہے تو میں کیا کرسکتا ہوں؟ اگر کوئی معجزہ ہوگیا تو حکومت 2سال چلے گی ورنہ میں کیا کہہ سکتا ہوں؟ جن لوگوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا ہے وہ کیسے اس کو ٹھیک کرسکتے ہیں، کیا ہمارا آج حال بہتر ہوگیا ہے جو ہم تاریخ کی طرف جارہے ہیں، آج نوازشریف سے متعلق فیصلہ ٹھیک ہوا ہے تو ماضی میں غلط ہوا تھا؟کیا ماضی میں غلط فیصلہ کرنے والوں کیخلاف کوئی کاروائی کی گئی، ریکوڈک معاملے پر جو فیصلہ غلط ہوا تھا انہیں کب سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ن لیگ کو معافی مل رہی ہے ایسے سب کو ملنی چاہیے، کئی ہفتے سے کہہ رہاہوں کہ ملک کے حالات خراب ہورہے ہیں، اختلاف اس لئے ہے کہ کیوں وہ کام کرتے ہیں جس کو آپ غلط کہتے ہیں۔آصف زرداری نے 11سال جیل کاٹی کہا گیا بے گناہ تھے تو پھر ذمہ دار کون تھا؟گزشتہ 12ماہ سے جو باتیں کی ہیں سب سچ ثابت ہوئی ہیں، جس ملک میں مردے کا ووٹ کاسٹ ہورہا ہے تو وہاں زندہ کیلئے کیا کہہ سکتا ہوں؟