کچے کے ڈاکو پنجاب بھی پہنچ گئے،ناکہ لگا کر سرعام لوٹ مار

سمبڑیال(اے بی این نیوز     )مسلح ڈاکوؤں کی مین جی ٹی روڈ پر ڈاکو ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار، ڈاکوؤں نے دوران ناکہ گاڑیوں میں سوار مسافروں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا ، لاکھوں کا مال اور کیش چھین کر فرار ، کار نہ روکنے پر کار سوار کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے تھانہ بیگووالہ کے رندھیر موڑ کے قریب وزیر آباد مین جی ٹی روڈ پر ڈاکو ناکہ لگاۓ 7 نامعلوم

مسلح ڈاکوؤں نے گاڑیوں کو زبردستی روک کراسلام آباد سے اگوکی کے محمد یونس ، محمد رفیق سمیت دیگر گاڑیوں میں سوار 9 مسافروں سے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ، موبائل فون وغیرہ چھین لئے اور فرار ہوگئے جبکہ اس دوران ڈاکوؤں نے کار نہ روکنے پر کار سوار محمد یونس کو کار نہ روکنے پر فائرنگ کرکے زخمی بھی کر دیا۔دریں اثناء چوری کی بڑی وارادت میں چور گاؤں ڈوڈھووال سے شہری مختار احمد کے ڈیرہ سے 8 لاکھ مالیت کے مویشی بھی چرا کر لے گئے۔ شہریوں نےحکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے۔