خیبرپختونخوا،16 ہزار والدین کا بچوں کوپولیو قطرے پلانے سے انکار

پشاور(نیوزڈیسک ) خیبر پختونخوا میں رواں سال تین پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے لیکن اس کے باوجود پچھلے ماہ چلنے والی مہم کے دوران 93 ہزار بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔ ایمرجنسی آپریشن کے مطابق پولیو ٹیمیں پہنچیں تو بتایا گیا کہ ستتر ہزار بچے گھروں پر نہیں تھے،سولہ ہزار والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکارکیا،پچھلے سال بیس پولیو کیسز اس صوبے سے رپورٹ ہوئے تھے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر مہم کے دوران انکار کرنے والے 8 ہزار والدین پشاورکے ہے،بتایا گیا کہ پولیو مہم کے دوران 77 ہزار بچے گھروں پر نہیں تھے۔ ڈپٹی کو آرڈینیٹر کے مطابق رواں سال صوبے میں ضلع بنوں سے 3 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے،صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔