وزیراعلیٰ پنجاب کا مریضوں کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایمرجنسی میں مریضوں کو منتقل کرنے کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایئر ایمبولینس منصوبے
مزید پڑھیں:ایرانی پیٹرول لے جانے والی کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ وقت پر اسپتال نہ پہنچنے سے لوگ مر رہے ہیں اور جو لوگ دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں اور وقت پر اسپتال نہیں پہنچ پاتے ان کے لیے یہ بہت مشکل ہے۔انہوں نے سرگودھا کے ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے والے مریض کو دیکھ کر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ موٹر وے پر ریسکیو 1122 سروس شروع

کی جائے گی اور پنجاب میں جلد ائیر ایمبولینس سروس متعارف کرائی جائے گی۔