ایرانی پیٹرول لے جانے والی کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

حب (نیوز ڈیسک )بلوچستان کے علاقے حب میں گڈانی موڑ کے قریب ایرانی پیٹرول لے جانے والی کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گڈانی موڑ کے
مزید پڑھیں:برطانیہ نے ’انتہا پسندی‘ کی نئی تعریف متعارف کرادی

قریب ایرانی پیٹرول لے جانے والی کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل اور کار کو آگ لگ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ نے بمشکل آگ پر قابو پایا تاہم گاڑی اور موٹر سائیکل بری طرح جل گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔اطلاعات کے

مطابق گاڑی میں ایرانی پیٹرول کے ڈرم لدے ہوئے تھے۔ کار میں سوار افراد کی شناخت خان محمد اور سراج کے نام سے ہوئی ہے۔موٹر سائیکل سوار کی شناخت نہیں ہو سکی۔ تاہم ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔