محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی بڑی کارروائی،سینکڑوں ٹن گندم برآمد،فلور مل سیل

گلگت (نیوزڈیسک)سیکرٹری محکمہ خوراک گلگت بلتستان عثمان احمد کی سربراہی میں محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی بڑی کاروائی۔جگلوٹ گورو میں واقع فلور مل میں غیر قانونی طور پر اتارے گئے ایک ہزار 100 کلو گرام والی بوری گندم برامد۔فلور مل سیل کردی گئی اور سول سپلائی ملازم سمیت ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایات پر سیکریٹری محکمہ خوراک گلگت بلتستان عثمان احمد کی قیادت میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن خورشید احمد اور ٹیم نے محکمہ خوراک کی مختلف گوداموں پر چھاپے لگائے۔ دوران چھاپے، بےضبطگیوں کا انکشاف ہونے پر محکمہ خوراک کے ملازم شاہ عالم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کے اس عمل کو عوامی سطح پر خوب سراہتے ہوئے عوامی حلقوں نے مزید اس طرح کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔