Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پہلا ون ڈے؛نسیم شاہ نے آتے ہی نیوزی لینڈ کی وکٹ اُڑا دی

کراچی(نیوزڈیسک) ون ڈے انٹرنیشنل میچ شروع، نیوزی لینڈ کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ. پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی ایک رن پر پہلی وکٹ گر گئی۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلےہی اوور کی آخری گیند پر ڈیون کانوے کو بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی ٹیم میں لیگ اسپنر اسامہ میر نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا ہے، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے اسامہ میر کو ون ڈے کیپ پیش کی۔ مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔


نائب کپتان بنائے جانے والے شان مسعود نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم میں شامل نہیں۔ کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے شان مسعود کو میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔قبل ازیں، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل گئی ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی تھی۔فخر زمان، امام الحق، کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، حارث رؤف، نسیم شاہ۔