اہم خبریں

راولپنڈی، بنگلادیش کی پوری ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

راولپنڈی (نیوزڈیسک)دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پوری ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن لٹن داس نے شاندار سنچری بنا کر بنگلادیش کو مشکل صورتحال سے نکالا، پاکستان کی پہلی اننگز کے274 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی6 وکٹیں صرف 26 رنز پر گر گئی تھیں۔

6 وکٹیں گرنے کے بعد مہدی حسن اور لٹن داس کے درمیان165رنز کی میچ سیونگ پارٹنرشپ ہوئی، مہدی حسن میراز 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ لتن داس نے 4 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 138 رنز بنائے، وہ آغا سلمان کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 اور میر حمزہ نے 2 وکٹیں لیں، جبکہ ٹیم میں شامل ہونے والے اسپنر ابرار احمد کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 58، کپتان شان مسعود نے 57 اور سلمان علی آغا نے 54 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی طرف سے مہدی حسن میراج نے 5 وکٹیں لیں، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہید رانا نے ایک ایک آؤٹ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ
دوسری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کر کے میر حمزہ اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں