مدینہ منورہ (نیوزڈیسک)سرفراز احمد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللہ کو کھندے پر بٹھائے چلے جارہے ہیں۔سرفراز اور ان کا بیٹا عبداللہ نعت رسول مقبول ﷺ ’میں مدینے چلا‘ بھی پڑھ رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سرفراز اور ان کے صاحبزادے شہرِ مدینہ کی گلیوں سے گزرتے ہوئے نعت پڑھ رہے ہیں۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک اچھے نعت خواں بھی ہیں۔ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد مختلف انٹرویوز میں خود سرفراز اور دیگر کھلاڑیوں نے اس حوالے سے گفتگو کی تھی۔














