رائے پور(نیوزڈیسک)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران ایک کمسن مداح گراؤنڈ میں گھس آیا اور بھارتی کپتان روہت شرما کو گلے لگالیا۔رائے پور میں ہونے والے میچ میں یہ واقعہ دوسری اننگز میں پیش آیا جب بھارت 109 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہا تھا اور وکٹ پر روہت شرما موجود تھے۔اچانک ایک نو عمر مداح سکیورٹی حصار توڑ کر میدان کے اندر آگیا اور دوڑتا ہوا وکٹ پر موجود روہت شرما سے گلے لگ گیا۔سوشل میڈیا صارفین روہت شرما کے جذبے کو کافی پسند کر رہے ہیں۔














