اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر )پی ایس ایل8 کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی میں8 میچز کا انعقاد ہوگا۔8مقابلے رات اور ایک میچ دن میں کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ 13فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں11،لاہور میں 9جبکہ ملتان میں 5میچ کھیلے جائینگے۔دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد کے درمیان 16 فروری، فروری، تیسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 18 فروری، چوتھا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان 19 فروری، پانچواں میچ لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈیٹر کے درمیان 21 فروری،چھٹا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 23 فروری،7 واں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔کراچی کا 8 آٹھواں اور واحد ڈےمیچ 26 فروری کو کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان ہوگا۔















