اہم خبریں

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈرشاداب خان کا انگلش کاؤنٹی سسیکس سے معاہدہ طے پاگیا

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا ٹی ٹوئنٹی لیگ ویٹیلیٹی بلاسٹ کےلیے انگلش کاؤنٹی سسیکس کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا بلاسٹ کے مکمل سیزن کےلیے معاہدہ ہوا ہے۔اس حوالے سے سسیکس کاؤنٹی کے بولنگ کوچ جیمز کرٹلی کا کہنا تھا کہ شاداب خان کی وجہ سے ہمارے مڈل آرڈر کے تجربے میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان پوری دنیا میں کھیلتے ہیں وہ ہر موقع پر کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ شاداب کی موجودگی سے ہماری ٹیم کو فائدہ ہو گا۔اس حوالے سے شاداب خان کہنا تھا کہ مجھے انگلینڈ میں کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ مجھے علم ہے کہ مشتاق احمد سسیکس میں لیجنڈ ہیں اب ان کی طرح یہاں کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے۔

متعلقہ خبریں