اظہر علی بھی پی سی بی کوجلد جوائن کرنے کیلئے تیار

لاہور(نیوزڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اظہر علی کو پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اہم ذمے داری ملے گی، سابق کپتان کو این سی اے کا ڈائریکٹر بنایا جاسکتا ہے۔