سڈنی( نیوز ڈیسک) کرکٹ اسٹریلیا نے کہا کہ اس وقت افغانستان سے سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے،طالبان نے خواتین کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی لگائی ، اسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ون ڈےکرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز مارچ میں ہونی تھی تاہم آسٹریلیا افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گیا ہے،اسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سیریز سے دستبردار ہونے کے لیے حکومت سے طویل مشاورت ہوئی، فیصلہ یہ ہوا کہ اس وقت سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے ،کرکٹ اسٹریلیا کے مطابق فیصلہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی ملازمت اور تعلیم پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا، خواتین اور لڑکیوں کو پارکس اور جم میں جانے کا بھی موقع نہیں دیا جاتا، کرکٹ اسٹریلیا خواتین اور مردوں کے کھیلوں میں حصہ لینے کی حمایت کرتا ہے۔واضح رہے کہ یاد رہے کہ اسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز آئی سی سی سپر سیریز کا حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔














