ورلڈکپ فائنل،بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے241 رنز کاہدف

احمد آباد (نیوزڈیسک)ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے آسٹریلیاکوجیت کیلئے 241 رنز کا ہدف دے دیا،تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے اوپنر شبمن گل میگا ایونٹ کے فائنل میں ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، وہ محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان روہت شرما نے 47 جبکہ ویرات کوہلی نے 54 رنز اننگز کھیلی۔ مڈل آرڈر بیٹر کے ایل راہول نے 66 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی اورپوری ٹیم مقررہ 50اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پر 240رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی ۔