ورلڈ کپ ٹرافی کون اٹھائے گا؟ آسٹریلیا اور بھارت کل مدمقابل ہونگے

احمد آباد(نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں کل(اتوارکو) آسٹریلیا اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔دنیا کی دو بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ فائنل میں مد مقابل ہوں گی،ورلڈ کپ ٹرافی کے حصول کیلئے اس فائنل معرکے کو ایک لاکھ سے زائد شائقین دیکھیں گے۔