آسٹریلیا جنوبی افریقا کو ہراکرورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا

کولکتہ(نیوزڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 3وکٹوں سے ہرادیا،جمعرات کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،نوبی افریقی ٹیم 50ویں اوور میں 212 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کی جانب پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے 3، 3 جبکہ ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیابعدازاں آسٹریلیا نے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر48 ویں اوورمیں پورا کرلیا۔