آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو باآسانی 8وکٹوں سے شکست دیدی

پونے (نیوزڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ کے 43ویں میچ میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی،ہفتہ کو پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 87 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور شان ایبٹ نے 2،2 جبکہ مارکس اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 44.4اوورزمیں صرف دووکٹوں کے نقصان پر ہی میچ جیت لیا۔بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔