اہم خبریں

شاہین کی وقار یونس سے ملاقات، بولنگ میں ردھم کیلئے ٹپس لیں

کراچی(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے قبل کراچی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران سابق فاسٹ بولر وقار یونس سے ملاقات کی۔شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ میں ردھم حاصل کرنے کے لیے وقار یونس سے ٹپس لیں۔وقار یونس نے شاہین آفریدی کو ری ہیب میں بہتری کی بھی ٹپس دیں۔شاہین آفریدی ری ہیب کے دوران بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور اسسٹنٹ کوچ عمر رشید کے ساتھ بولنگ پریکٹس کرتے رہے۔شاہین آفریدی نے وکٹ پر موجود ٹارگٹ پر بال مارنے کے لیے 22 سے 24 گیندیں کرائیں۔

متعلقہ خبریں