جیت میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے ،ٹیم کارکردگی سے مطمئن ہوں ،بابر اعظم

کولمبو(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف جیت میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے ،ٹیم کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔گال ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جیت میں تمام کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا ،سعود شکیل اور سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کی ،بطور کپتان میں کھلاڑیوں اور ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ 4 وکٹوں سے جیتا،اس میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ،دو میچز کی سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے ۔