ایشیاء کپ ٹرافی کی رونمائی اور شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا

لاہور(اے بی این نیوز)آج ایشیا کپ شیڈول اور ٹرافی کی رونمائی ہو گی ، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف آج ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان کریں گے۔ ایشیاء کپ کا شیڈول شام کو 7:15 منٹ پر اعلان کیا جائے گا، لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں ایشیا ءکپ کے ٹرافی کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ہائیبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا ءکپ کے چار میچیز پاکستان میں ہوں گے۔ایشیا کپ 31 اگست سے 15ستمبر تک کھیلا جائے گا۔