ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت مشکوک ،پی سی بی کو حکومتی اجازت نہ مل سکی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت مشکوک ،پی سی بی کو ابھی تک حکومت کی طرف اجازت نہ مل سکی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی ایک بھی اجلاس نہ بلا سکی جبکہ ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے دس روز قبل اس میگا ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے سفارشات پیش کرنے کیلئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی یا نہیں ۔