اہم خبریں

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کل ہوگا،پاکستان نے پلیئنگ الیون فائنل کرلی

لاہور(نیوزڈیسک)عبوری سلیکشن کمیٹی اور کپتان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون فائنل کر لی۔بابر اعظم، امام الحق ،عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔ سرفراز احمد، سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور ابرار احمد بھی شامل ہوں گے۔حسن علی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ نعمان علی کو آرام دیا جائے گا۔ وسیم جونیئر یا ساجد خان کی شمولیت کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں