نجم سیٹھی کا رواں برس ستمبر میں ویمن لیگ کرانے کا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے رواں برس پی ایس ایل طرز کی ویمن لیگ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی پاکستان کا دل ہے، پنجاب میں بیٹھ کر ایسا لگتا ہے پورا پاکستان پنجاب ہے لیکن کراچی آکر لگتا ہے یہ الگ دنیا ہے، یہ تہذیب کی دنیا ہے، ہمیں بورڈ میں تعلیم یافتہ لوگوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کرکٹ بورڈ چھوڑ کر گیا اس وقت ڈومیسٹک کرکٹ میرے دماغ میں تھی، میری سوچ تھی کہ ڈومیسٹک میں بہتری لائی جائیگی ،، جب نئی حکومت آئی تو شہباز شریف نے مجھے بلایا اور کہا کہ پی سی بی کے معاملات ٹھیک کرو ۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ہم 4 ماہ کے لیے آئے ہیں، ہمارا کام ہے ڈیپارٹمنٹ بحال کریں، الیکشن کروائیں اور بی او جی بنائیں، شکیل شیخ نے بتایا کہ 3 ڈیپارٹمنٹ اپنی ٹیمیں بحال کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں دوبارہ آنے پر میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ویمن کرکٹ کو بحال اور ویمن لیگ کروانی ہے، جیسے ہی ہم نے ویمن لیگ کا اعلان کیا، بھارت اور آئی پی ایل نے اپنی ویمن لیگ کا اعلان کردیا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارا ڈومیسٹک سیزن اگست سے پہلے شروع ہوجاتا ہے، ہم اپنی ویمن لیگ ستمبر میں شروع کریں گے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے پہلی سینچری اسکور کرنے والی منیبی علی سے متعلق نجم سیٹھی نے کہا کہ منیبہ علی نے ورلڈکپ میں شاندار سینچری کی۔ منیبہ کا وزن 50کلو بھی نہیں ہوگا، اس نے جسامت سے نہیں دماغ سے سینچری کی۔نجم سیٹھ نے مزید کہا کہ بچپن میں کرکٹ کھیلی اور پھر پڑھائی میں لگ گیا، میری والدہ کہتی تھی کہ میرا بچہ کرکٹ کھیل کر کالا ہوجائے گا۔پی ایس ایل سے متعلق نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم حکومت سے ایک روپیہ نہیں لیتے بلکہ ٹیکس دیتے ہیں، پی ایس ایل کو پاکستان لانا اور برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے۔