پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر افتخار احمد پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق، افتخار احمد کو میچ کی فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ پریذیڈنٹ کپ کے سیمی فائنل کے دوران امپائر کے فیصلے پر اختلاف کرنے کی وجہ سے کیا گیا۔ پی سی بی نے وضاحت کی ہے کہ افتخار احمد نے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی، جب انہوں نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔