اہم خبریں

آج بروز جمعہ 18ستمبرسولر پینلزکی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

کراچی/اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں آج بروز جمعہ 18 ستمبر 2026 کو سولر پینلز کی قیمتوں میں برانڈ اور ماڈل کے حساب سے فرق برقرار ہے۔ مارکیٹ میں مختلف اقسام کے N-Type، TOPCon اور بائی فیشل سولر پینلز دستیاب ہیں۔

تازہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق Jinko کے مختلف ماڈلز تقریباً 41.50 سے 44 روپے فی واٹ، Canadian Solar تقریباً 41.50 سے 45 روپے فی واٹ، جبکہ JA Solar کے پینلز تقریباً 40 سے 42 روپے فی واٹ میں دستیاب ہیں۔

اسی طرح Trina Solar کے جدید پینلز کی قیمت تقریباً 39.50 سے 43 روپے فی واٹ، Inverex تقریباً 43 سے 45 روپے فی واٹ، جبکہ AstroNergy کے پینلز تقریباً 41.50 سے 43 روپے فی واٹ کے درمیان رپورٹ ہوئے ہیں۔

مارکیٹ میں Aiko کے پینلز تقریباً 40.50 سے 44 روپے فی واٹ، Crown تقریباً 40 سے 42 روپے فی واٹ، جبکہ Risen کے مختلف ماڈلز تقریباً 41 سے 43 روپے فی واٹ میں دستیاب ہیں۔ TCL ے بعض N-Type بائی فیشل ماڈلز تقریباً 38 سے 40 روپے فی واٹ کے ریٹ پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

قیمتوں میں فرق پینل کی واٹ، ٹیکنالوجی، A گریڈ یا دیگر گریڈ، ڈبل گلاس، بائی فیشل خصوصیات، برانڈ اور شہر کے لحاظ سے ہو سکتا ہے۔ صارفین کو خریداری سے قبل مقامی مارکیٹ میں دستیاب اسٹاک اور وارنٹی کی تصدیق کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

نوٹ: یہ پینلز کے مارکیٹ ریٹس ہیں؛ ان میں انسٹالیشن، انورٹر، بیٹری، اسٹینڈ اور دیگر سسٹم لاگت شامل نہیں۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج جمعہ کا دن کیسا رہے گا؟

متعلقہ خبریں