جمعہ18ستمبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کسی بھی معاملے میں پریشان کیوں نہ ہوں انشاءاللہ آج دوپہر تک ہی نکل جانے میں کامیاب ہوں گے البتہ دِل کو قابو میں رکھیں یہ مسئلہ ہے ابھی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن کو کسی بھی مقصد کے لئے رقم کی ضرورت ہو گی آج اس کا بندوبست ہو جائے گا اور جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان ہیں اس سے نکل جائیںگے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں اللہ ہے نا، جس نے پہلے بھی مشکلات سے نکالا تھا وہ اب بھی اس سے نکالنے پر قادر ہے فکر نہ کریں سب اچھا ہی ہو گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کس سے رقم لینا چاہتے ہیں تو وہاں سے کسی بھی طرح اُمید دکھائی نہیں دیتی، البتہ قدرتی اور کوئی سلسلہ بن جائے گا جس سے آپ کو آسانیاں مل جائیںگی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن لوگوں نے اپنے روزگار کےلئے سفر کرنا ہے وہ اب تیاری شروع کر لیں اور جو اپنا کام بدلنا چاہتے ہیں وہ بھی تیاری کر لیںاُمید ہے کہ کوئی اچھا سلسلہ بن جائے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کیوں اپنے دماغ پر بلاوجہ کا بوجھ سوار کئے ہوئے ہیں اللہ پاک سے بڑی اُمید ہے کہ کوئی پریشانی اور خطرہ باقی نہیں رہے گا آج اچھا دن ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مسلسل ٹینشن نے جان عذاب میں ڈال دی ہے ایک بات ختم ہوئی ہے تو دوسری سر پر سوار ہو جاتی ہے ایسے میں اپنے معاملات کو دیکھنا اور اصلاح کرنی ہو گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن افراد نے اپنے مالی حوالے سے لےکر کافی دن مشکلات میں گذارے ہیں وہ اب انشاءاللہ خوشخبری سن سکیں گے اپنے مستقبل کے حوالے سے آج اور بھی اچھی خبر ملے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو ایک اہم خبر ملے گی جس سے آپ کی ٹینشن ختم ہو سکے گی اور جس بھی طرف سے رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ بھی ختم ہو سکیں گی اب حالات جلد بدلنے والے ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کے لئے اب ایک اہم معاملہ سامنے آئے گا جس کو بڑی حکمت سے طے کرنا ہو گا جو لوگ کسی کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے ہیں وہ بہتری میں آ سکیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب آپ جسمانی کشش جیسے فضول معاملات سے دور رہیں اور خواہشمند افراد چاہ کر اپنی مرضی سے شادی نہیں کر سکتے ان کاموں میں صرف رسوائی اور رکاوٹیں ہی ہیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ جن امور کے حوالے سے پریشان ہیں انشاءاللہ اس سے آج دوپہر تک ہی نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ اب ایک کاروباری سلسلہ بھی بن سکے گا انشاءاللہ
مزید پڑھیں: ایرانی ریال کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ، آج کا تازہ ریٹ جاری















