لاہور (اے بی این نیوز) مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اہم مؤقف اختیار کرلیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کے مطابق بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی شرکت حکومت کی منظوری سے مشروط ہے۔ پی ایچ ایف حکومت کے فیصلے پر عمل کرے گی۔
بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر 2026 تک کھیلی جائے گی، جس کے مقابلے جالندھر اور موہالی میں ہوں گے۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سمیت 6 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی، تاہم پی ایچ ایف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی بھارت روانگی کا حتمی فیصلہ حکومتی منظوری سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ بھی متوقع ہے، جبکہ دیگر ٹیموں میں چین، جاپان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو















