کراچی (اے بی این نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک کرلی۔
شاداب خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کی نمائندگی کرتے ہوئے گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔
🗣️If anyone CAN, Shadab KHAN!
A maiden CPL hattrick for Shadab! 🇬🇾x🇦🇬#CPL26 #GAWvABF #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport #RepublicBank pic.twitter.com/kNLB99S25m
— CPL T20 (@CPL) September 18, 2026
انہوں نے نویں اوور میں کی آخری تین گیندوں پر شمرون ہیٹمایر، مہدی حسن میراز اور کوئینٹین سیمپسن کو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔
وہ سی پی ایل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔
— pctstorage (@pctstorage_) September 18, 2026
شاداب خان کی یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک ہیں۔ صرف محمد سمیع ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تین ہیٹ ٹرکس کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی شاداب خان نے 2026 میں سب سے زیادہ (67) ٹی ٹوئنٹی وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
مزیدپڑھیں: معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، اسپیشل کنوینس الاؤنس میں اضافہ















