کوئٹہ (اے بی این نیوز) بلوچستان حکومت نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے اسپیشل کنوینس الاؤنس میں نمایاں اضافہ کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معذور ملازمین کا اسپیشل کنوینس الاؤنس 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری خزانہ بلوچستان جہانگیر کاکڑ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نیا اسپیشل کنوینس الاؤنس یکم جولائی 2026 سے 10 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ادا کیا جائے گا، جبکہ یہ الاؤنس معمول کے کنوینس الاؤنس کے علاوہ ہوگا۔

حکومت کے مطابق یہ سہولت ان معذور ملازمین کو حاصل ہوگی جو معذور کوٹے پر بھرتی ہوئے ہوں یا دورانِ سروس میڈیکل بورڈ سے ان کی معذوری کی تصدیق ہوئی ہو۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ چھٹی کی صورت میں اسپیشل کنوینس الاؤنس قابلِ ادائیگی نہیں ہوگا، تاہم ایک ماہ تک کی میڈیکل اور کیژول چھٹی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگی۔
مزیدپڑھیں: پاکستان کے موسم کی تازہ ترین رپورٹ، بارشوں کے بارے اہم پیشگوئی















