اہم خبریں

ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کب شروع ہوگی؟ مکمل شیڈول سامنے آگیا

ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کب شروع ہوگی؟ مکمل شیڈول سامنے آگیا

فیصل آباد (اے بی این نیوز) پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

سہ فریقی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، جس کے تمام 10 ٹی ٹوئنٹی میچز اقبال اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ سری لنکا ویمنز انڈر 19 ٹیم 28 ستمبر جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 29 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد ہونے والی سیریز کا فارمیٹ ٹرپل راؤنڈ رابن ہوگا، جس کے تحت ہر ٹیم 6 میچز کھیلے گی۔

سیریز کی ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ تمام میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

دوسری جانب سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ فضہ فیاض ٹیم کی کپتان ہوں گی۔

قومی ٹیم میں بیٹرز قمروش فرحان، پاکیزہ شبیر، ملائکہ سہانی اور آف اسپنر افشین خان کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم بدھ سے بوڑانوالا گراؤنڈ اور اقبال اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کا آغاز کرے گی، جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 ٹیمیں 29 اور 30 ستمبر جبکہ یکم اکتوبر کو اقبال اسٹیڈیم میں تربیت کریں گی۔
ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کب شروع ہوگی؟ مکمل شیڈول سامنے آگیا
مزید پڑھیں‌:حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں