اہم خبریں

سمرقند اولمپیاڈ میں پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ

سمرقند اولمپیاڈ میں پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ

سمرقند (اے بی این نیوز) پاکستان نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سمرقند میں جاری ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ کردیا۔

صدر چیس فیڈریشن آف پاکستان ذیشان نقوی کے مطابق پاکستان نے اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ میں شرکت سے انکار کردیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ نہیں کھیلا گیا۔

ذیشان نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی ہے اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سمرقند میں 46واں ورلڈ چیس اولمپیاڈ جاری ہے، جہاں ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں پاکستان اور اسرائیل کا مقابلہ شیڈول تھا۔

صدر چیس فیڈریشن کے مطابق سمرقند اولمپیاڈ میں 203 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں جبکہ فائیڈ ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں اوپن اور خواتین کے شعبوں میں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:رجب بٹ کا متنازع بیان وائرل،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

متعلقہ خبریں